ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں ساگوانی اور سیسم کی لکڑیوں سمیت دو گرفتار

یلاپور میں ساگوانی اور سیسم کی لکڑیوں سمیت دو گرفتار

Mon, 10 Sep 2018 21:55:30    S.O. News Service

بھٹکل 10/ستمبر (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے یلاپور  تعلقہ کے کیروتی میں محکمہ جنگلات کے آفسران نے دو لوگوں کو  ایک ماروتی اومنی اور بائک سمیت گرفتار کرلیا اور غیر قانونی طور پر اومنی پر لادی گئی ساگوانی اور سیسم کی لکڑیوں کو ضبط کرلیا۔

گرفتار شدگان کی شناخت  یلاپور تعلقہ کے مدنور پنچایت حدود کے الگار قصبہ کے رہنے والے شیو کمار دشرتھ نروٹّی (22) اور رمیش نارائن نروٹّی (27) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں  اومنی اور پلسر بائک پر ساگوانی اور سیسم کی لکڑیوں کو لاد کر لے جارہے تھے، جس کے  دوران محکمہ جنگلات کے آفسران نے دونوں کو دھر لیا۔ ضبط کی گئی لکڑیوں کی  قیمت  ایک لاکھ روپیہ لگائی گئی ہے۔ 

محکمہ جنگلات کے  آفسر سی جی نائک کی قیادت میں اسسٹنٹ آفسر الطاف چوکڈاک، منجوناتھ گوڈا، ونئے رام گونّٹی سمیت دیگر اہلکار ریون سدھو، وشال، ریونّا، رسول مجاور، موہن اور کئی دیگر اہلکاروں نے  مصدقہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ان دونوں کی سواریوں کو  روک کر گاڑی پر موجود لکڑیوں کو برآمد کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کیا۔


Share: